8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:37
شاہ رخ اور عامر خان نے چھمک چھلو کرینہ کپورکو مشکل میں ڈال دیا
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کے شاہ رخ اور عامر خان نے جہاں ایک طرف اپنی فلموں سے کرینہ کپورکو انڈسٹری میں ایک نئی پہچان دی ہے وہیں آج کل یہ چھمک چھلو ان ہی دو سپر اسٹارز کے باعث پر یشانی میں بھی مبتلا ہو گئیں ہیں۔ عامر خان کی نئی فلم Dhuaanکی شوٹنگ اور شاہ رخ خان کی فلم Ra Oneکا انٹر نیشنل پر یمیئر ایک ہی ساتھ ہے اور ان دونوں جگہ کر ینہ کی مو جودگی لازمی ہے ۔ فی الحال کرینہ کپور نے عامر خان کی فلمDhuaan کی شوٹنگ کو ترجیح دی ہے لیکن دوسری جانب وہ شاہ رخ خان کی فلم Ra Oneکے انٹر نیشنل پر یمیئرمیں شرکت کرنے کی بھی خواہشمند ہیں ۔کر ینہ کپور کو عامر خان کی فلم میں زیر آب سین کیلئے خصوصی طور پر تربیت دی گئی ہے جس کی خصوصی تیاری کے باعث شوٹنگ کی تاریخ کو آگے بڑھا نا بھی مشکل ہو گیاہے ۔کر ینہ کپور کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ وہ فلم Ra Oneکے دبئی اور لندن پریمیئر میں شرکت کیلئے ہر ممکن کو شش کر رہی ہے کیو نکہ وہ کسی بھی حال میں اس فلم کے انٹر نیشنل پریمیئر سے غیر حاضر ہو نا نہیں چاہتیں۔اب دیکھنایہ ہے کہ کر ینہ شاہ رخ اور عامر خان میں سے کسی ایک کا چناؤ کر تیں ہیں یا فلمDhuaan کی شوٹنگ کو آگے بڑھانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں ۔