8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:37
جاپان اوپن ٹینس : فائنل نڈال اور اینڈی مرے کے درمیان ہوگا
جنگ نیوز -
ٹوکیو...ٹاپ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال اور برطانیہ کے اینڈی مرے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ٹوکیو میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر دو رافیل نڈال کا مقابلہ تھا امریکا کے مارڈی فش سے، اسپینش کھلاڑی نے حریف کو آوٴٹ کلاس کرتے ہوئے سات پانچ اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔فائنل میں انکا سامنا برطانیہ کے اینڈی مرے سے ہوگا۔اینڈی مرے نے دوسرے سیمی فائنل میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر کو چھ دو اور چھ تین سے شکست دی۔