8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:37
مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں 1.5 فیصد کمی کرد ی گئی
جنگ نیوز -
کراچی...اسٹیٹ بینک نے نجی شعبے کی جانب سے قرضوں کی طلب میں کمی اور گرتی ہوئی سرمایہ کاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔مرکزی بینک کے مطابق شرح سود کو آئندہ دو ماہ کے لیے 13.5 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد کردیا گیا ہے ۔اس سے پہلے شرح سود میں یکدم 1.5 فیصد کی کمی آٹھ سال پہلے کی گئی تھی۔مرکزی بینک کے مطابق مہنگائی کے اشاریوں میں کمی دیکھی گئی جبکہ حکومت کی جانب سے اسٹیٹ بینک سے لیے گئے قرضے جون 2011 کی سطح سے کم ہیں ۔اس کے علاوہ ترسیلات زر میں اضافے کے باعث بیرونی کھاتوں کی ادائیگی کی صورتحال بہتر ہے جبکہ ملک میں دہشت گردی اور توانائی کا بحران معیشت کے لیے بڑے چیلنجز ہیں۔