8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:48
قبائلی عوام کے باعث فاٹا میں امن کو تقویت ملی ہے، گورنر خیبر پختون خوا
جنگ نیوز -
پشاور..گورنر خیبر پختون خوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کے تعاون کی بدولت فاٹا میں امن کی کوششوں کو تقویت ملی ہے، وہ گورنر ہاؤس پشاور میں اورکزئی ایجنسی میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔گورنر مسعود کوثر نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امن اور ترقی حکومت کی بنیادی ترجیحات ہیں۔گورنر نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام کا معیار زندگی بہتر کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔