9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:10
فٹبال کی شہزادی شکیراکی یوکرائن میں پرفارمنس
جنگ نیوز -
کیو ... فٹبال کی شہزاد ی کولمبین پاپ سنگر شکیرا نے یوکرائن میں لائیو پرفارم کرکے لاکھوں دیکھنے والوں کے دل موہ لئے،یوکرائن میں یورپین فٹبال چیمپین شپ دوہزار بارہ کا فائنل کھیلا جائیگا،اس سلسلے میں یوکرائن کے صدر نے نئے اسٹیڈیم کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب کی رونق واکا واکا گرل شکیرا تھیں۔جنہوں نے لائیو پرفارم کرکے لاکھوں حاضرین کے دل موہ لئے،جو اس سے پہلے جنوبی افریقہ میں ہونے والے عالمی فٹبال کپ کا آفیشیل سانگ گا کر عالمی شہرت حاصل کرچکی تھیں، اسٹیڈیم کا افتتاح کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں دوہزار آرٹسٹوں نے حصہ لیا۔