9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:37
بنوں کینٹ پر راکٹ حملے، پولیس اہل کار شہید
جنگ نیوز -
بنوں …بنوں کینٹ میں نامعلوم سمت سے کئے گئے راکٹ حملے میں ایک پولیس اہل کار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بنوں کینٹ پرعلی الصبح شدت پسندوں نے راکٹوں سے حملہ کیا اور نامعلوم سمت سے تین راکٹ فائر کئے۔ ایک راکٹ کینٹ میں ڈی پی او محمد سجاد کے گھر کے قریب گرا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہل کار جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ دو راکٹ قریبی میدان میں گرے جن سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ راکٹ حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔