9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:59
دورہ سری لنکا :قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل لاہور میں شروع ہوگا
جنگ نیوز -
لاہور…جنگ نیوز…سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ پیر کو لاہور میں شروع ہوگا۔ تین روز تک جاری رہنے والا یہ کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگایا جائیگا۔ کیمپ کی نگرانی محسن خان کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف 5ایک روزہ اور تین ٹیسٹ میچز کیلئے پندرہ اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا آغاز ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ18 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ زمبابوے کے کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا سری لنکا کے خلاف سیریز دوسرا امتحان ہوگا۔ دورہ زمبابوے میں قومی ٹیم نے بہترین کارکردگی مظاہرہ کیا تھا۔سابق کرکٹرز کا خیال ہے کہ سری لنکا کیخلاف کامیابی حاصل کرنے کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی اور کھیل کے تمام شعبوں میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنا ہوگا۔