تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:10

جاپان اوپن:اینڈی مرے نے رافیل نڈال کو شکست دیکرٹائٹل جیت لیا

جنگ نیوز -
ٹوکیو…جنگ نیوز…برطانیہ کے اینڈی مرے نے رافیل نڈال کو شکست دے کر جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اتوار کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر چار برطانیہ کے اینڈی مرے نے عالمی نمبر دو اسپین کے رافیل نڈال کو 2-1 سے شکست دی، پہلے سیٹ میں رافیل نڈال نے اینڈی مرے کو 6-3 سے شکست دے کر برتری حاصل کر لی، پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود اینڈی مرے نے ہمت نہ ہاری اور اگلے دونوں سیٹس میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، دوسرے سیٹ میں انہوں نے نڈال کو 6-2 سے شکست دے کر میچ برابر کردیا، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں مرے نے ہسپانوی حریف کو آؤٹ کلاس کر دیا اور سیٹ 6-0 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اینڈی مرے کا یہ رواں سال میں چوتھا ٹائٹل ہے، انہوں نے گزشتہ ہفتے تھائی لینڈ اوپن کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.