تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:33

کراچی:متعدد علاقوں میں سکیورٹی کے نام پر سڑکیں بلاک

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی میں سانحہ عاشور وچہلم،پی این ایس مہران حملہ،سی آئی ڈی سینٹربم دھماکے اورحالیہ ڈیفنس دھماکے کے بعد شہر کے متعدد علاقوں میں سکیورٹی کے نام پر سڑکیں بلاک کردی گئی ہیں،جس سے شہریوں کو مشکلات کاسامناہے۔کراچی میں ٹریفک جام کوئی نئی بات نہیں لیکن ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے اورسکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کاطریقہ اہم مقامات کے قریب سڑکیں بند کرنے میں ڈھونڈ لیاگیاہے، جس سے عوام کو شدید پریشانی کاسامناہے۔

1۔بلاول چورنگی کے قریب خیابان سعدی کی مرکزی سڑک سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

2۔مائی کولاچی روڈ پرامریکی قونصل خانے جانیوالی سڑک بلاک کرکے رینجرزاور پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

3۔سعودی قونصل خانہ سے گزرنے والی خیابان حافظ روڈ بھی ٹریفک کے لئے بندہے۔

4۔قلعہ نمابڑے بڑے حفاظتی دروازے لگالئے گئے ہیں لیکن کئی ماہ سے سندھ اسمبلی بلڈنگ والی کورٹ روڈعوام کیلئے بند ہے ۔

5۔وزیراعلیٰ ہاوس کے مین گیٹ پرناکہ بندی کرکے ڈاکٹر ضیاء الدین روڈکی ایک سائیڈ بند کردی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.