9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:50
لاہور: نالے کے کنارے اتوار بازار، اسپرے نہ ہونے کی شکایات
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے شادمان میں اتوار بازار گندے نالے کے کنارے لگا ہوا ہے لیکن آج کل پھیلی ڈینگی وبا سے بچاوٴ کیلئے بازار میں خاطرخواہ انتظامات نہیں کیے گئے۔اسپرے نہ ہونے سے دکاندار ڈینگی کا شکار ہو رہے ہیں۔سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے شادمان میں لگائے گئے بازار کے دکانداروں نے ڈینگی بچاوٴ اسپرے نہ ہونے کی شکایات کی ہیں۔گندے نالے کے کنارے آباد یہ سستا بازار مچھروں کا مسکن ہونے کی وجہ سے دکانداروں اور شہریوں کیلئے بہت مہنگا پڑ سکتا ہے۔ڈینگی سے بچاوٴ کے کوئی انتظامات نہ کیے جانے پر دکانداروں کے ساتھ صارفین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ دوسری طرف اتوار بازار انتظامیہ کاموقف ہے کہ ہفتے میں ایک بار نالے پر اسپرے کیا جاتا ہے۔ ادھر ڈینگی بخار کے دوران استعمال ہونیوالے پھل لیموں،سیب ،انار اور دیگر کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔لیموں 180 روپے فی کلو،سیب 110 روپے اور انار 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔