9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:1
لاہور میں ڈینگی کا مریض انتقال کر گیا،سیکڑوں مزید کیس سامنے آگئے
جنگ نیوز -
لاہور… لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی مچھر نے ابھی تک خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی کے 186 ،جبکہ صوبے میں 200 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس سے ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 176جبکہ پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 195ہو گئی۔ لاہور میں ابتک ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13176 اور پنجاب میں 15235 تک جا پہنچی ہے۔