تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:38

کراچی: رینجرزکا سرچ آپریشن ، تین مبینہ ٹارگٹ کلرگرفتار

جنگ نیوز -


کراچی ... کراچی میں رینجرزنے سرچ آپریشن کے دوران گرفتار تین مبینہ ٹارگٹ کلرز کو پولیس کے حوالے کر دیا ، جبکہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ذرائع کے مطابق چندروزقبل لیاری، چاکیواڑہ اور کھارا درسے رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران گرفتار تین ملزمان اسلم اجوا، فہد اقبال عرف پٹھان اورعامربرہم کو متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے لیاری کے علاقے کوئلہ گودام کے قریب سے گرفتار ملزم فہد اقبال عرف پٹھان کے قبضے سے 1 کلاشنکوف، 3 ٹی ٹی پسٹل، 1 نائن ایم ایم رائفل،1 تلوار، 1 خنجر، گولیاں اور 25 کلو منشیات بھی بر آمد ہوئی ہے۔ ملزم لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے اہم کردار فیصل پٹھان کا چھوٹا بھائی بتایاجاتا ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری خود ظاہر کریگی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں گارڈن کے علاقے سے رینجرز کے چھاپے میں گرفتار مبینہ ٹارگٹ کلر عامر برہم کو گارڈن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بھی ملی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ایک کارروائی میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ، چھینی گئی دو گاڑیاں اور منشیات بر آمدکرنے کادعویٰ کیاگیا ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان قتل، جلاوٴ گھیراوٴ، ڈکیتی اور منشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ان کو تین مختلف کاروائیوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر راوٴ انور کے مطابق شرافی گوٹھ سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو پستول اور گولیاں بر آمد کر لی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.