تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:50

مصرمیں فسادات،24افراد ہلاک، قاہرہ میں کرفیو

جنگ نیوز -


/قاہرہ… مصر میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں مزید چوبیس افراد مارے گئے،جس کے بعد قاہرہ میں کرفیو لگادیا گیا، جب کہ مصری کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا ہے، سرکاری ٹی وی کے مطابق قاہرہ میں چرچ جلائے جانے کے بعد عیسائی برادری احتجاج کررہی تھی،جسے روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز نے طاقت کا استعمال کیا، اس دوران جھڑپوں میں اکیس عیسائی مارے گئے، جب کہ تین سیکورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے،پرتشدد واقعات میں ایک سو چوہتر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ہنگامے تحریر اسکوائر کے اطراف میں ہورہے ہیں،مشتعل مظاہرین سڑکوں پر گاڑیاں جلانے کے علاوہ سرکاری عمارتوں کو بھی آگ لگارہے ہیں،سرکاری ٹی وی کے مطابق قاہرہ میں کرفیو لگادیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.