تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:50

خیرپور: رانی پورمیں زمین کے تنازع پر 4افراد کا قتل

جنگ نیوز -


خیرپور… خیر پور کے علاقے رانی پور میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے..پولیس کے مطابق خیر پور کے علاقے رانی پور میں ناریجا اور جتوئی قبائل میں کافی عرصے سے زمین کا تنازع چل رہا ہے۔رات گئے ملزمان نے کچی آبادی میں واقع قادر بخش ناریجا نامی شخص کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں قادر بخش کی بیوی ماروی،ڈیڑھ سال کی بیٹی روزینہ ،سوہنو اور صدر دین جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.