10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:1
لاہور میں ڈینگی سے مزید 5افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
لاہور… آج صبح لاہور میں ڈینگی کے ہاتھوں مزید پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، لاہور میں مرنے والوں کی تعداد 181 ، پنجاب میں مجموعی تعداد200 جا پہنچی۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے انسداد ڈینگی کی تربیت میں حصہ نہ لینے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔ آج ڈینگی وائرس کیہاتھوں میو اسپتال میں زیرعلاج پانچ مریض دم توڑ گئے،،مرنے والوں میں 40 سالہ ناصر کاتعلق شکر گڑھ، 50 سالہ زرینہ کا فاروق گنج ، 30 سالہ آمنہ اور پچاس سالہ شہناز کا بند روڈ اور 70 سالہ حسن کا کوٹ خواجہ سعیدسے ہے،،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد13ہزار250 ،، پنجاب میں15ہزار310 تک جا پہنچی۔پنجاب میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 195 ہو گئی جس میں 176 کا تعلق لاہور سے ہے۔ ایک ہزار 422 مریض مختلف سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ چودہ ہزار 500 سے زائد مریض صحت یاب ہو گئے،، محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں سپرے اور فوگنگ بھی کی جارہی ہے ،جبکہ آگاہی مہم کے سلسلے میں سیمینار اور لیف لٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں ،انڈونیشیا کی ماہرین ٹیم ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو علاج معالجے کے حوالے سے تکنیکی معلومات فراہم کر رہی ہے،،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم کیلیے اقدامات کا اجلاس لیا گیا،،اجلاس میں تاریخی مقامات،باغات،پارکوں اور قبرستانوں میں اسپرے کی نگرانی کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی۔