10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:26
راولپنڈی: بچی سے زیادتی ، ایک شخص گرفتار، ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائیگا
جنگ نیوز -
راول پنڈی … راول پنڈی کے علاقے غازی آباد میں پولیس نے پانچ سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیاہے۔ ایس پی پوٹھوہار ٹاون اطہر اسماعیل امجد نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے شخص سے تفتیش جاری ہے اوراس کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ گذشتہ روز راول پنڈی کے تھانہ آر اے بازار کے علاقے غازی آباد میں 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایاگیا تھا۔ پولیس کے مطابق بچی کے والدین گونگے بہرے ہیں۔ بچی کے ماموں کی رپورٹ پر پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔