تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:26

امریکاکرنسی معاملے پر دباؤ میں لانے کیلئے کوششیں نہ کرے،چین

جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز… چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ کرنسی کے معاملے پردباؤ میں لانے کیلئے کوششیں نہ کرے۔ چین کی جانب سے یہ بیان امریکی سینیٹ میں چین کی کرنسی کے بارے میں پیش کردہ بل کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا چین کو دباؤ میں لانے کیلئے اس طرح کی کوششوں سے اجتناب کرے۔ انہوں نے کہا کہ پروٹیکشن ازم اور چین کو دباؤ میں لانے کیلئے قانون سازی کسی بھی صورت میں منصفانہ نہیں۔ واضح رہے کہ امریکی قانون ساز یہ کوشش کر رہے ہیں کہ چینی کرنسی کے حوالے سے قانون سازی کی جائے۔ امریکا اور مغربی ممالک چاہتے ہیں کہ چینی کرنسی یوآن کی قدر میں اضافہ ہونا چاہئے کیونکہ اس سے چین کی برآمدات کم اور درآمدات زیادہ ہو جائیں گی۔ ان ممالک کا کہنا ہے کہ اس وقت چین اور دیگر ممالک کے درمیان تجارتی عدم توازن قائم ہے، چین کی برآمدات درآمدات کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.