10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:26
یونان کے دیوالیہ ہونے کے دیرپا اثرات مرتب ہونگے، یورپی کمیشن
جنگ نیوز -
برلن…جنگ نیوز…یورپی کمیشن کے سربراہ جوئے مینوئل بروسو نے کہا ہے کہ یونان کے دیوالیہ ہونے کے دیرپا اثرات مرتب ہوں گے اور اس کا دائرہ کار وسیع ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے یونان کو تنہا چھوڑ دیا تو اس سے ایک بڑا بحران پیدا ہو جائے گا جس کے اثرات دوررس ہوں گے اور اس کا دائرہ کار مزید پھیل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک یورو زون کو کسی بھی رکن ملک کے دیوالیہ ہونے کا تجربہ نہیں رہا ہے، اس لئے خطرات موجود ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہم ممکنہ اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونان میں اصلاحات کا عمل جاری رہنا چاہئے، بصورت دیگر مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔