تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:26

جاپان کے ساحلی علاقے میں زلزلہ ،جوہری بجلی گھر محفوظ

جنگ نیوز -
ٹوکیو …جنگ نیوز… جاپان کے ہولناک زلزلہ وسونامی سے متاثرہ شمالی ساحلی علاقے میں پیر کو ایک اور زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.5 تھی۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے فوکو شیما جوہری بجلی گھر کو مزید کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ زلزلے کامرکز زمین میں 30.2 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے دوران اس کے مرکز سے 245 کلومیٹر دور دارالحکومت ٹوکیو میں کثیر منزل عمارتیں جھولتی ہوئی دیکھائی دیں اور ان میں موجود لوگ شدید خوفزدہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ جاپان میں 11 مارچ کو آنے والے 9 درجے شدت کے زلزلے بعد اب تک ہزاروں آفٹر شاکس محسوس کئے جاچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.