تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:26

عالمی بینک: بنگلہ دیش میں پل کی تعمیر کیلئے 1.2 ارب ڈالر کا قرضہ ملتوی

جنگ نیوز -
ڈھاکہ…جنگ نیوز… عالمی بینک نے کرپشن کے الزامات کے بعد بنگلہ دیش میں طویل ترین پل کی تعمیر کیلئے 1.2 ارب ڈالر کا قرضہ ملتوی کر دیا۔ بنگلہ دیش کے ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خزانہ ابوالمال عبدالمحیط نے بتایا کہ منصوبے کے ٹینڈر کے دوران ایک ٹھیکیدار کی طرف سے کرپشن کے الزامات کے بعد عالمی بینک نے بنگلہ دیش کیلئے 1.2 ارب ڈالر کا قرصہ معطل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے واضح کیا ہے کہ جب تک کرپشن کے الزامات کلیئر نہیں ہو جاتے، اس وقت تک قرضہ معطل رہے گا۔ واضح رہے کہ دریائے پدما پر تعمیر ہونے والے مجوزہ پل سے چٹاگانگ اور ڈھاکہ کو ملایا جائے گا۔ اس پل کی تعمیر پر 1.2 ارب ڈالر کی لاگت آے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.