تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:37

ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کو ساہیوال میں جلسہ کرنے سے روک دیا

جنگ نیوز -


لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے سینئر وفاقی وزیرمسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو ساہیوال کے صوبائی حلقہ پی پی 220 میں انتخابی جلسے سے روک دیا، سلم لیگ ق کے امیدوار ظفر شاہ، ڈی سی او اور ڈی پی او ساہیوال کو 15اکتوبر کو طلب کرلیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان کے بھائی رانا اسد ایڈوکیٹ نے عدالت کے روبرو درخواست دائر کی کہ 2010ء میں الیکشن کمیشن کے وضع کیے گئے رولز کے تحت کوئی وفاقی یا صوبائی وزیر عام یا ضمنی انتخابات میں جلسہ نہیں کرسکتا ، درخواست میں استدعا کی گئی کہ پرویز الٰہی کا ساہیوال جلسے سے خطاب سرکاری مشینری کے استعمال اور الیکشن پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے، انہیں روکا جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کو اس جلسے میں شرکت سے روک دیا،، چودھری پرویزالہٰی نے گیس فراہمی کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرنا تھا، عدالتی احکامات کے بعد یہ جلسہ منسوخ کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.