تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:37

کراچی: نویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

جنگ نیوز -


کراچی… میٹرک بورڈ کراچی نے نویں جماعت کے سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج میں کامیابی کا تناسب 79 فیصد رہا۔ناظم امتحانات رفیعہ ملاح نے نویں جماعت کے سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کیا اس موقع پر چیئرمین میٹرک بورڈ انظار حسین زیدی اور سیکریٹری بورڈ حور مظہر بھی موجود تھی۔نتائج کے مطابق نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 21 ہزار 900 امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 95 ہزار171 امیدواروں نے تمام پرچوں میں کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب 78 فیصد رہا۔جبکہ 13ہزار152 امیدوار چار پرچوں میں اور 6 ہزار 721 امیدوار تین پرچوں میں کامیاب ہوئے۔ اس موقعے پر چیئرمین میٹرک بورڈ نے بتایا کہ آئندہ امتحانات کے بعد دو سال کے بجائے ایک سال بعد میٹرک کے سرٹیفیکٹ کا اجراء کیا جائیگا۔ جبکہ ناظم امتحانات کا کہنا تھا کہ ضمنی امتحانات کی کاپیاں بورڈ آفیس میں ہی چیک کی جائیں گی اور ہر میڈیم کی کاپیاں چیک کرنے کے لیے الگ ٹیچرز تعینات کیے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.