10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:37
امریکہ میں پینگو ئنز کے تخلیق کر دہ فن پا روں کی نیلا می
جنگ نیوز -
کولو راڈو…این جی ٹی…دنیا ئے مصوری کے نا مو ر فنکا روں کے فن پاروں کی نمائش اور نیلا می کے با رے میں تو ا ٓپ نے سنا ہی ہو گا لیکن اب ان میں ایک انو کھے نام کا بھی اضا فہ ہوگیاہے۔ امریکی ریا ست کو لو راڈو (Colorado) کے ایک چڑیا گھر میں پینگو ئنز کے تخلیق کر دہ فن پا روں کی نیلامی کاآغا ز کر دیاگیا ہے۔ یہ فن پارے ان مصورپینگوئنر نے رنگوں میں ڈوبے ہو ئے پیروں سے کینو س پر چہل قدمی کر کے تخلیق کیے ہیں جن کی فروخت سے حاصل ہونے والے آ مدنی کو فلا حی مقا صد کے لیے استعمال کیا جا ئے گا۔