تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:37

انجنوں کی کمی،115مسافرٹرینیں عارضی طورپربندکردی گئیں

جنگ نیوز -


اسلام آباد…ریلوے انجنوں کی کمی کے باعث 115 مسافر ٹرینوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ۔صدر آصف زرداری نے ریلوے حکام کو ایوان صدر طلب کر لیا۔ انجنوں کی کمی کا مسئلہ محکمہ ریلوے کیلئے مسلسل درد سر بنا ہوا ہے ۔ریلوے حکام کے مطابق صدر مملکت سے ملاقات میں انجنوں کی کمی اور مالی مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا جائیگااور امدادی پیکیج کی ریلیز کی درخواست کی جائے گی ۔حکام کا کہنا ہے کہ پیکیج نہ ملنے سے باقی رہ جانے والی ٹرینوں کو بھی رواں رکھنا مشکل ہو جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.