10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:37
چہل قدمی کیلئے دنیا کے خطر ناک ترین راستے کی مرمت کا آغاز
جنگ نیوز -
میڈریڈ…این جی ٹی…صبح اور شام کی چہل قدمی کا شوق اکثر لو گو ں کو ہو تا ہے لیکن دنیا کے خطر ک ترین راستے پر چہل قدمی کا شو ق کم ہی لو گوں کو ہوگا ۔ اسپین کے پہاڑی علا قے میں قا ئم King's Pathکے نام سے جا نے جا نے والے دنیاکے خطر نا ک ترین راستے کی از سرنونو تعمیر کے پروجیکٹ کا آغا ز کر دیاگیاہے ۔ خطر نا ک عمو دی پہاڑوں میں قا ئم ایک سودس سال قدیم یہ پل ایک سو میٹر بلند ہے جو لکڑ ی کے تختوں سے تعمیر کیا گیا تھا اورپہاڑوں کے اطراف کا م کر نے والے مزدوروں کی گز ر گا ہ کے طورپر استعما ل ہوتا تھا ۔ یہ خطر ناک پل پہاڑ کے کناروں پر قائم کیا گیا ہے جس کے نیچے تیزر فتار دریا بہتاہے ،وقت گز رنے کے ساتھ ساتھ اس پل کے کئی حصے ٹو ٹ چکے ہیں جس نے اسے مزید خطرناک بنا دیا ہے۔ سن دو ہزار میں دو افراد کے اس پل پر سے گر نے کے بعد اسے بند کر دیا گیا تھا تاہم اب تراسی لاکھ(8.3million) ڈالر لاگت کے پرو جیکٹ سے اس کی دو بار ہ مر مت کا آ غاز کیا جا رہا ہے جو تین سا ل میں مکمل ہوگا ۔