10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:37
قومی پالیسی کی تشکیل صرف حکومتوں کا کام نہیں ،نواز شریف
جنگ نیوز -
کراچی… مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کا کہناہے کہ وہ اور ان کی پارٹی تشدد پر یقین نہیں رکھتی۔جیو نیوز کی اینکر پرسن ثنا بچہ کو انٹرویو میں نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا کوئی عسکری ونگ نہیں ، اگر کالعدم گروپس کے ساتھ ان کے تعلقات ثابت ہوگئے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے بارے میں میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو آئین ، قانون، اور عدالتی نظام کو بائی پاس کر کے رہا کیا گیا، دو شہریوں کے قاتل کو صدر زرداری، اور وزیر اعظم گیلانی کے احکامات پر پراسرار انداز میں رہا کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ افغانستان اور بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں، اور کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔ ان کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرکے پرامن حل کیلئے پاکستان، بھارت اور کشمیریوں کو مل کے مذاکرات کرنے چاہئیں۔مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف کا کہناہے کہ ملک کی قومی پالیسی کی تشکیل اکیلے حکومت کا کام نہیں۔ قومی پالیسی حکومت ، پارلے منٹ ، پاک افواج، اوراپوزیشن کو مل کر بنانی چاہیئں۔