10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:48
ملتان،طلباء کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
ملتان… بہاوٴ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں دو طلباکو برہنہ کر کے تشدد کرنے کے واقعہ میں ملوث 6 میں سے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا ہے۔بہاوٴ الدین زکریا یونیورسٹی میں تشدد کیس میں شامل 4 ملزمان رانا جاوید ، ساجد عمران ، شیخ ابراہیم اور اکرم ببر کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کے لئے پیش ہوئے تھے۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ باقی دو ملزمان جام عرفان اور بابر کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔بہاوٴ الدین زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹل میں یہ واقعہ 15 جولائی کی شب پیش آیا تھا جہاں سینئرطلبا نیدو جونئیر طلبا حسن علی اور وسیم عباس کو برہنہ کر کے تشدد کیا اور ان کی موبائل فوٹیج بھی بنائی تھی۔