تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:48

ترک وفد کااسلام آباد میں زیرتعمیر ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا دورہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد…ترک ارکان پارلیمنٹ و تاجروں سمیت پاک ترک بزنس ایسوسی ایشن پر مشتمل بیس رکنی وفد نے ایرانی بزنس اتاشی کے ہمراہ جی ٹی روڈ ،ڈیفنس فیز ٹو، اسلام آباد پر الغریرگیگا گروپ کے زیر تعمیر پروجیکٹ کا دورہ کیا جہاں الغریر گیگا گروپ کے سی ای او بریگیڈیئر ریٹائر جاوید خان نے وفد کو بریفنگ دی۔اس موقع پروفد نے زیر تعمیر ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے پروجیکٹ کا بھی دورہ کیا۔الغریر بین الاقوامی طور پر مشہوررئیل اسٹیٹ ڈیویلپر گروپ ہے جس کی بیشتر سرمایہ کاری پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں ہے۔یہ پروجیکٹ اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ورلڈ ٹریڈسینٹر کا لائسنس حاصل کے بعد بنایا جارہا ہے جس کے ستر سے زائد ممالک میں مراکز قائم ہیں۔برگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید اشرف خان نے وفد کو بتایا کہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سست روی اور معاشی مسائل کے باوجودالغریر نے اعلیٰ معیار اور ویلیو ایڈیڈ رئیل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ کا عزم کیا ہے اور اس ضمن میں ہمیشہ کی طرح پاکستان میں زیادہ سرمایہ کاری کررکھی ہے، ورلڈ ٹریڈ سینٹر سمیت دیگر پروجیکٹس اس عزم کا ثبوت ہیں۔انہوں نے بتایا کہ الغریر گیگا گروپ کی جانب سے ان پروجیکٹس میں بھاری سرمایہ کاری سے اس شعبے میں تیز ی پیدا ہوگی۔انہوں نے ترک وفد سے کہا کہ وہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے پروجیکٹ کا معائنہ کریں اوراس میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیں۔ترک وفد نے مذکورہ پروجیکٹ میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.