تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:48

عدالت میں گواہان سنی تحریک کے کارکنوں کوشناخت نہ کرسکے

جنگ نیوز -


کراچی …کراچی کی مقامی عدالت میں شناختی پریڈکے دوران جلاوٴ گھیراوٴ کے مقد مے میں گواہوں نے سنی تحریک کے رہنماشاہدغوری سمیت دو کارکنوں کو شناخت نہیں کیا ہے ۔سنی تحریک کے مرکزی رہنما شاہد غوری اورکارکنوں مبین قادری اورندیم قادری کو شناختی پریڈ کیلئے جوڈیشیل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں سخت حفاظتی تحویل میں پیش کیا گیا۔ان کیخلاف اورنگی ٹاوٴن کے سیکٹر 10میں ہڑتال کے دوران دو منی بسیں جلا نے کا مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ہفتے کے روزانسداد دہشتگردی کے منتظم جج جسٹس مقبول باقرنے شاہد غوری اور دیگر کارکنوں کو 11اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے پیر کے روز شناختی پریڈکرانے کا حکم دیاتھا۔جوڈیشیل مجسٹریٹ غربی کے روبرو مقدمے کے گواہ مدد خان اور گواہ حضرت علی نے سنی تحریک کے رہنما اور کارکنوں کو بطور ملزم شناخت نہیں کیا۔شناختی پریڈ کے بعد سٹی کورٹ کے احاطے میں موجود سنی تحریک کے کارکنوں نے رہنماوٴں پر گل پاشی کی اورنعرے لگائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.