10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:48
کراچی:شانتی نگر میں نوجوان نے خودکشی کرلی
جنگ نیوز -
کراچی …خورشید عباسی…عزیز بھٹی تھانے کی حدود شانتی نگر میں 24سالہ نوجوان سلمان ولد فضل نے خود کو پیٹ میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔ متوفی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ میرے بیٹے نے ہنستے ہوئے مجھ سے کہا ”خداحافظ“ اور کمرے میں جاکر خود کو شوٹ کرلیا۔ متوفی ہزارہ کا رہنے والا اور چھ بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا جس کی خودکشی کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی، متوفی کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی ہے۔