تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:48

لاہور میں ڈینگی کا خوف، بے گھر لوگ کھلے آسمان تلے سونے پر مجبور

جنگ نیوز -
لاہور… ڈینگی کے خطرات کے پیشِ نظر جہاں لوگ اختیاطی تدابیر کر رہیں وہاں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو ڈینگی سے ڈرتا تو ہے مگر مجبوری کے ہاتھوں کھلے آسمان تلے سونے پر مجبور ہے۔ ڈینگی کی تشویش ناک صورتحال پر جہاں لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں وہاں ایسے افراد جو دوسرے شہروں سے محنت مزدوری کرنے کی غرض سے شہر میں آتے ہیں ، وہ ڈینگی کے خطرات سے واقف ہونے کے باوجود خود کو مچھروں کے رحم و کرم پرچھوڑ کرباغات میں سونے کو تیار ہیں۔ پردیسیوں کا کہنا ہے کہ موت کاڈر کسے نہیں مگر غربت نے انہیں ڈینگی کا ڈر بھلا دیا ہے۔ باغات میں ڈیرے ڈالنے والے یہ پردیسی دن بھر محنت مزدوری کرتے ہیں اور پھردن بھر کی تھکاوٹ کے بعد گھر بار نہ ہونے کی وجہ سے پارکوں کا رخ کرتے ہیں۔ ڈینگی بخار سے لاعلمی ہو یا مجبوری ان محنت کشوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت ڈینگی کے خاتمے کی مہم کے ساتھ ساتھ ان مزدور وں کی طرف بھی توجہ دے جو روزگار کی خاطر ڈینگی کے خطرے کے براہِ راست زد پر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.