تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:48

انڈونیشیا نے پاکستانی سیٹرس فروٹ پر عائد کسٹم ڈیوٹی ختم کردی

جنگ نیوز -


کراچی …انڈونیشیا نے پاکستانی سیٹرس فروٹ پر عائد کسٹم ڈیوٹی ختم کردی ہے جس سے موجودہ سیزن میں 45 ہزار ٹن کینو برآمد کئے جانے کی توقع ہے۔ پھلوں اور سبزیوں کی تجارتی تنظیم کے سابق چیئرمین عبدالواحد نے جیو نیوز کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے تحت پاکستان سے انڈونیشیا برآمد کئے جانے والے سیٹرس فروٹ پر عائد 35 فی صد ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔ اس طرح توقع ہے کہ جنوری 2012 سے شروع ہونے والے سیزن میں پاکستان سے 45 لاکھ ٹن تک کینو برآمد کیا جاسکے گا جس سے پاکستان کو 2 کروڑ ڈالر سے زائد زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایاکہ 35 فی صد ڈیوٹی کے باوجود انڈونیشیا کو 8 ہزار ٹن کینو برآمد کیا جارہا تھا۔عبدالواحد نے بتایاکہ اس سال 25 لاکھ ٹن سیٹرس فروٹ کی پیداوار متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.