10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:15
ذوالفقار مرزا کا سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظور
جنگ نیوز -
کراچی…سابق صوبائی وزیرداخلہ ڈاکٹرذوالفقارمرزاکاسندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظورکرلیاگیا۔اسپیکرسندھ اسمبلی نثار کھوڑو کا کہناہے کہ انہوں نے ذوالفقارمرزاکوفون کرکے بھی استعفے کی تصدیق کی۔سندھ اسمبلی میں نیوزکانفرنس سے خطاب میں اسپیکرنثارکھوڑو نے بتایا کہ انہیں ڈاکٹرذوالفقارمرزاکی سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس57کااستعفیٰ مل گیاجسے تمام آئینی تقاضے پورے کرنے کے بعد منظورکرلیاہے۔انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹرذوالفقارمرزا کے پیپلزپارٹی میں عہدے اور صوبائی وزارت داخلہ سے استعفے کواسی دن قبول کر لیا گیا تھا۔نثارکھوڑوکاکہناتھاکہ ان کے پاس استعفے کی جو درخواست آئی ہے وہ ذوالفقار مرزا کے ہاتھ سے لکھی ہوئی ہے لیکن تصدیق کیلئے انہوں نے ڈاکٹرذوالفقارمرزاکوفون کرکے بھی معلوم کیا۔