10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:15
وسیم اکرم،وقار،اعجازاحمد،معین خان میچ فکسنگ میں ملوث تھے،مظہر مجید
جنگ نیوز -
لندن…مظہر مجید نے کہا ہے کہ آسٹریلین کرکٹرز سب سے بڑے میچ فکسر ہیں،وسیم اکرم،وقاریونس،اعجازاحمد،معین خان میچ فکسنگ میں ملوث تھے،کرکٹ کرپشن کے حوالے سے یہ تازہ ترین خبر لندن کراوٴن کورٹ میں کرکٹ کرپشن کیس کی سماعت کے دوران آئی جب مظہرمجیدکی آڈیوٹیپ عدالت میں پیش کی گئی ۔عدالت میں پیش کی گئی آڈیو ٹیپ کے مطابق مظہر مجید کا کہنا ہے کہ ہم نے اس کام کی مددسے کافی پیسہ بنایا ہے،پاکستان ٹیم کیساتھ کافی عرصے سے کام کررہاہوں انہوں یہ بات زور دے کر کہی کہ آسٹریلوی کرکٹرزسب سے بڑے میچ فکسرہیں۔