تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:26

دیربالا:سرحد پار سے افغان شرپسندوں کا حملہ ناکام،30 حملہ آور ہلاک

جنگ نیوز -


راولپنڈی…پاکستان آرمی نے سرحد پار سے حملہ کرنے کے لیے آنے والے تیس افغان مسلح افراد کو ہلاک کردیا،جھڑپ میں ایک فوجی شہید اور چار زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے حکام کے مطابق تقریباّ دوسو افغان مسلح افراد نے دیر بالا کے علاقے بارہ وال میں دراندازی کے بعد پاک فوج پر حملہ کیا،جس کے جواب میں پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے تیس حملہ آوروں کو ہلاک کردیا،دیگر حملہ آور علاقے سے فرار ہوگئے۔ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں ایک پاکستانی فوجی شہید اور چار زخمی ہوگئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.