تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:26

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق آئندہ کئی انتخابات مل کر لڑیں گی،پرویز الٰہی

جنگ نیوز -


ساہیوال …سینئروفاقی وزیراور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق آئندہ کئی انتخابات مل کر لڑیں گی۔ ان کا کہناہے کہ عدالت میں جانے کی بجائے شہبازشریف انہیں کہہ دیتے تو وہ ساہیوال میں جلسہ نہ کرتے۔ساہیوال کے علاقے نورشاہ میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 220 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد ان لوگوں کیلئے پیغام ہے جوانہیں الگ الگ دیکھنا چاہتے تھے،وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ، نواز شریف اورشہبازشریف کی طرح عدالتوں پر حملے نہیں، اسی لئے جلسہ منسوخ کردیا۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ انہوں نے پنجاب میں ساڑھے بارہ ایکڑزرعی اراضی اورپانچ مرلے کے مکانات پر ٹیکس معاف،میٹرک تک مفت تعلیم کی۔ انہوں نے کہاکہ نون لیگ دھاندلی کی ماسٹرہے، پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں امتیاز صفدر وڑائچ اور سمیع اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔ ایک موقع پر سمیع اللہ خان نے جوش خطابت میں مسلم لیگ ن کو گلدستے کا خوبصورت پھول قرار دے دیا۔ جلسے سے قبل پرویزالٰہی نے نورشاہ میں یوٹیلیٹی اسٹور اورتین سڑکوں کا بھی افتتاح کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.