10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:26
کراچی: آفاق احمد کیخلاف لانڈھی تھانے میں ایک اور مقدمہ درج
جنگ نیوز -
کراچی …مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کیخلاف لانڈھی تھانے میں اغوا اور تشدد کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کیخلاف درج ہونیوالی ایف آئی آر نمبر 2011 244/میں واٹر بورڈ کے کلرک خالد حسین نے اغوا کے بعد تشدد کا الزام لگایا ہے۔مدعی نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ چھ اکتوبر کو ملزمان اعجاز بابو ، رئیس ٹوپی اور دو نامعلوم ملزمان نے آفاق احمد کے حکم پراسے اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ادھر سندھ ہائی کورٹ کے ایک بنچ نے آفاق احمد کو 2001 کے اغوا برائے تاوان کے ایک مقدمے مین ملوث کرنے کیخلاف درخوات کیس سماعت وقت کی کمی کے باعث بدھ تک ملتوی کردی۔