10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:26
امہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اندرون سندھ امدادی سرگرمیاں
جنگ نیوز -
کراچی …اْمہ ویلفیئر ٹرسٹ نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ مختلف متاثرہ علاقوں میں ا سٹیٹک میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے ہیں۔ جس میں روزانہ 700 سے لیکر 800 تک مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور فری ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔ اْمہ ویلفیئر ٹرسٹ نے عمرکوٹ اور ٹنڈومحمد خان میں بھی متاثرین سیلاب کے لیے بڑے پیمانے پر طبی سینٹر قائم کیے ہیں۔ جس میں مرد اور خواتین ڈاکٹرز روزانہ ہزاروں متاثرہ لوگوں کا فری طبی معائنہ اور فری ادویات فراہم کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ اْمہ ویلفیئر ٹرسٹ نے متاثرین ِ سیلاب کو فری ایمبولینس سروس بھی فراہم کی ہے۔ اسکے علاوہ بدین میں بھٹی پیٹرول پمپ کے قریب کھوسکی روڈ پر متاثرین سیلاب کے لیے ایک بڑی خیمہ بستی قائم کی گئی ہے۔ جس میں نندو، جْھڈو، پنگریو، دریا خان اور ملکانی شریف کے 500 خاندان رہائش پذیر ہیں۔ جن کو اْمہ ویلفیئر ٹرسٹ نے تیار کھانا، بہترین طبی سہولیات، صاف پانی، مسجد، کمیونٹی سینٹر، باتھ رومز، خشک راشن، کچن سیٹ اور ضروریاتِ زندگی کی ہر سہولت فراہم کررہا ہے۔ اْمہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضا کاروں نے پاکستانی نیوی کے تعاون سے ضلع میرپور خاص کے مختلف علاقیمیں بے گھر ہزاروں خاندانوں میں پکا پکایا کھانا بھی تقسیم کیا۔اس کے علاوہ اْمہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیمیں صومالیہ اور کینیا کے متاثرہ بہن بھائیوں کے لیے تین جہاز جوکہ راشن، ادویات، پانی ، خیمے ، کچن سیٹ اور دیگر ضروریات زندگی کے سامان پر مشتمل ہیں روانہ کردی ہیں۔