تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:26

کراچی:متحدہ ،برنس روڈ سیکٹر آفس پر چھاپہ 12افراد گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی…خورشید عباسی…رینجرز نے پیر کی شام متحدہ قومی موومنٹ برنس روڈ سیکٹر آفس پر چھاپہ مارکر ایم کیو ایم کے مقامی سیکٹر انچارج شکیل عرف چیف سمیت بارہ افراد کو حراست میں لے لیا۔رینجرز نے ایک اور کارروائی میں جمشید کوارٹرز کے علاقے میں کارروائی کرکے متحدہ قومی مومنٹ کے سیکٹر اور یونٹ آفس سے ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔دریں اثناء سائٹ ،بلدیہ ٹاؤن ،شیرشاہ ،اولڈ سٹی ایریا اور اورنگی ٹاؤن سمیت برنس روڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے باعث دکانیں بند ہوگئیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.