10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:49
شگاگو:میراتھون ریس میں امریکی ایتھلیٹ زندگی کی بازی ہار گیا
جنگ نیوز -
شگاگو…شگاگو میں ہونے والی میراتھون ریس میں امریکی ایتھلیٹ زندگی کی بازی ہار گئے۔ ریس ختم ہونے میں صرف پانچ سو گز کا فاصلہ باقی تھا کہ ولیم کیوینیز کودل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کرگئے۔دی ونڈی سٹی میں ہونے والی میراتھون ریس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیالیکن امریکی ایتھلیٹ کیلئے یہ میراتھن زندگی کی آخری ریس ثابت ہوئی ،10کلو میٹر پر مشتمل ریس میں William Caviness ساڑھے نو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرچکے تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ ان کے انتقال کے بعد میراتھون کی فضا سوگوار ہوگئی۔کینیا سے تعلق رکھنے والے Moses Mesop نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے پانچ منٹ اور 37 سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کے مقابلے میں روس کی Liliya Shobukhova مسلسل تیسری بارشگاگو میراتھون جیتنے میں کامیابی ہوئیں۔