تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:0

کرکٹ کرپشن:نیوزآف دی ورلڈ کے رپورٹر مظہرمحمود نے بیان ریکارڈ کرادیا

جنگ نیوز -


لندن…کرکٹ کرپشن اسکینڈل کومنظرعام پرلانے والے اخبارنیوزآف دی ورلڈ کے رپورٹرمظہرمحمودنے لندن میں کراوٴن کورٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔لندن میں عدالت کے روبرو مظہرمحمود نے کہاکہ وہ ٹھوس وجوہات کی بناء پرکرکٹ کرپشن کیس کومنظرعام پرلائے تھے،انہوں نے بتایاکہ مظہرمجید سے ٹاٹاکمپنی کے نمائندے محسن خان کی حیثیت سے ملاقات کی،ملاقات میں مظہرمجیدنے سابق صدرپرویزمشرف اوروسیم اکرم کاذکربھی کیاتھا،پاکستانی کرکٹرزکے ایجنٹ کاکہناتھاکہ وہ دبئی میں پروجیکٹ کے سلسلے میں پرویز مشرف سے بات کرے گا۔مظہرمحمودنے یہ بھی بتایاکہ وہ وسیم اکرم سے بھی خفیہ ملاقات کرچکے ہیں۔نیوز آف دی ورلڈ کے رپورٹر نے کہاکہ مظہرمجید کاکہناتھاکہ شاہدآفریدی کوسنبھالنا مشکل کام ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.