10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:59
پیپلز امن کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا گیا ،نوٹیفکیشن جا ری
جنگ نیوز -
کراچی… پیپلز امن کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے، پیپلز امن کمیٹی کو کالعدم محکمہ داخلہ کی جانب سے رات گئے جاری کئے جانیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق کالعدم قرار دی جانے والی جماعت سیاسی یا سماجی کام کے علاوہ کوئی سر گرمی نہیں کر سکے گی۔رات گئے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز امن کمیٹی کو شق نمبر الیون بی ( 11/B)کے تحت کالعدم قرار دیا گیا۔ذرائع کے مطابق عام طور پر اس وقت نوٹیفکیشن جا ری نہیں کیا جاتا تاہم یہ نوٹیفکیشن اس حوالے سے بھی خاص ہو گیا ہے کہ رات گئے دفتر کھول کر یہ نوٹیفکیشن جا ری کیا گیا ہے۔