10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:26
سندھ اسمبلی:متحدہ نے عائشہ احد سے زیادتی کیخلاف قرارداد جمع کرادی
جنگ نیوز -
کراچی…ایم کیوایم کے صوبائی وزراء نے حمزہ شہبازشریف کی عائشہ احد سے زیادتی کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی ہے۔سندھ اسمبلی میں میڈیا بریفنگ کے دوران سیدسرداراحمد،فیصل سبزواری اورایم کیوایم کے دیگرارکان اسمبلی اورصوبائی وزراء نے کہاکہ حمزہ شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال پرمذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرائی ہے جس میں بتایاگیاہے کہ حمزہ شہبازنے اپنی بیوی عائشہ احد پر جھوٹامقدمہ بنوایااورعدالت پردباوٴ ڈالنے کی کوشش کی۔اُن کا کہناتھاکہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاجائے گا کہ اِن غیر قانونی اقدامات پر حمزہ شہبار کے خلاف کارروائی کی جائے۔ایک سوال کے جواب میں فیصل سبزواری نے کہاکہ ذوالفقار مرزا کے تشدد کی جانب مائل کرنے،عوام کو خوفزدہ کرنے اورامن کو خراب کرنے کی کوشش کاچیف جسٹس اور پیپلزپارٹی کی قیادت نوٹس لیں۔