10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:26
فاروق ستار نے سمندر پار پاکستانیز کی وزارت کا چارج سنبھال لیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار نے وفاقی وزارت سمندر پار پاکستانیز کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہری شہریت کے نام پر سمندر پار پاکستانیوں کو سیاسی اور جمہوری نظام سے باہر رکھنا زیادتی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی ہو گی ۔وزارت سنبھالنے کے بعد اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ سمندر پار پاکستانیوں کی پارلیمنٹ میں نشستوں کے حامی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں نشستیں دینے کے لیے قانون بنایا جا رہا ہے۔