تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:37

دریاوٴں کے بند اور حفاظتی پشتے توڑے جانے کے مقدمہ کی سماعت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے سندھ اور بلوچستان میں میں گزشتہ برس کے سیلاب میں حفاظتی پشتے ٹوٹنے کے مقدمہ میں کمیشن کی رپورٹ پر موثر عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے اب تک کے اقدامات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے دریاوٴں کے بند اور حفاظتی پشتے توڑے جانے کیخلاف ماروی میمن کی درخواست کی سماعت کی۔سندھ کے ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ صوبہ کے جن علاقوں میں سیلابی پانی کھڑا ہے وہاں آبادکاری کا عمل ڈیڑھ ماہ میں مکمل کرلیا جائیگا۔ چیف جسٹس نے ایک موقع پر ریمارکس میں کہا کہ انہیں ایک شخص کا خط ملا ہے ، جس میں کہاگیا ہے کہ سندھ میں ہزاروں ایکڑ پر قابض بااثر افراد کی وجہ سے مستقبل میں بھی سیلاب آنے کا خدشہ موجود ہے۔ عدالت نے صوبائی حکومت سے فلڈ کمیشن کی ہدایت پر جائزہ رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.