10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:37
لاہور:امام رضا کے یومِ ولادت پر5روزہ فیسٹیول کا آغاز
جنگ نیوز -
لاہور…حضرت امام رضا کے یومِ ولادت کی مناسبت سے خانہ فرہنگ ایران لاہور میں پانچ روزہ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ،پہلے روز پینٹنگز کی نمائش اور ثقافتی آرٹ میلے کا انعقاد کیا گیا۔جیل روڈ پر واقع ایرانی کلچرل سنٹر میں ہونیوالی تقریب کا افتتاح رکن پنجاب اسمبلی ثمینہ خاور حیات نے کیا۔انہوں نے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ڈاکٹر عباس ناموری کے ساتھ حضرت امام رضاکے حوالے سے بنائی گئی پینٹنگز،کتابوں،سی ڈیز اور ایرانی ثقافت پر مبنی اشیا دیکھیں۔اس کے بعد ایک خصوصی تقریب ہوئی جس میں ایرانی اور پاکستانی مقررین نے حضرت امام رضا کی سیرت پر روشنی ڈالی،اس موقع پر شعرا کرام نے منقبت پیش کیں جنہیں بہت پسند کیا گیا۔