تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:37

سپریم کورٹ:کمیونٹی اسکولز کی ممکنہ بندش کیخلاف مقدمہ کی سماعت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری نے ریمارکس دیے ہیں کہ کیا کمیونٹی اسکولز کے 6 لاکھ طالب علم سڑکوں پر پھینک دیے جائیں گے۔ وفاق ان اسکولز کی منتقلی کے ساتھ صوبوں کو مالی وسائل بھی دے۔ چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے سابق حکومت کے ادارے این سی ایچ ڈی اور نیشنل ایجوکیشن فاوٴنڈیشن کے زیرانتظام چلنے والے کمیونٹی اسکولز کی ممکنہ بندش کے خلاف مقدمہ کی سماعت کی۔ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحت ان اسکولز کو بھی صوبوں کے حوالے کیا گیا ہے۔ مشیرپلاننگ کمیشن نے عدالت کو بتایا ہے کہ صوبوں نے تقریباً چھ لاکھ بچوں کو تعلیم دینے والے کمیونٹی اسکولز کو چلانے سے انکار کردیا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے کمیونٹی اسکولز کو نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے صوبائی چیف سیکریٹریز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے صوبوں سے جواب طلب کرلیاہے جبکہ مشیر پلاننگ کمیشن کو صوبوں کا جواب 14 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیاہے۔ ایک موقع پر چیف جسٹس نے کہاکہ کم سے کم تنخواہ 7 ہزار مقرر ہے، کمیونٹی اسکول ٹیچرز کو ساڑھے 3 ہزار کیوں دےئے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.