تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:37

جگجیت سنگھ کی وفات پر الطاف حسین کا اظہار افسوس

جنگ نیوز -


لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مشہور غزل گو گلو کار جگجیت سنگھ کی وفات پردکھ اورافسوس کااظہارکیاہے ۔ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ جگجیت سنگھ کا فنِ گائیکی میں بڑا نام ہے اور ان کے انتقال سے غزل گائیکی کے میدان میں بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ جگجیت سنگھ کی وفات سے برصغیر پاک و ہند کے عوام ایک عظیم گلو کار سے محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے آنجہانی جگجیت سنگھ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے جگجیت سنگھ کے تمام پرستاروں سے بھی دلی ہمدردی کااظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔ دریں اثناء الطاف حسین نے ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 156کے کارکن محمد صغیر کے انتقال پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں انھوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے او ر سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 156کے کارکن محمد صغیر ، علماء کمیٹی کے جوائنٹ انچارج انور رضا کے سسر حسن عباس ،قائد تحریک الطاف حسین کی پڑوسی محترمہ فاطمہ بائی اور ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 133-C کے کارکن عمران عالم کے والد رفعت عالم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.