10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:37
کراچی:ٹرک ڈرائیورز کا گل بائی روڈ پر احتجاجی دھرنا، پولیس کیخلاف نعرے
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں گزشتہ روز ٹرانسپورٹرکے قتل کیخلاف گل بائی روڈ پرٹرک ڈرائیورزنے احتجاجی دھرنا دیا جس سے ماری پور روڈ کئی گھنٹے تک بلاک رہی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز گل بائی روڈپرمسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک ٹرانسپوٹ کمپنی کے مالک چودھری غلام علی کو قتل کر دیا تھا،جس کے بعدآج احتجاج اور دھرنے کا اعلان کیا گیااور ڈرائیورزنیٹرک کھڑے کرکے سڑک بلاک کر دی۔کئی گھنٹے جاری رہنے والے دھرنے میں پولیس کے خلاف نعرے لگائے گئے اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیاجس کے باعث ماری پور روڈ ،گل بائی،روڈ مائی کلاچی بائی پاس اوراطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔پولیس اور رینجرز کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیاگیا۔