10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:37
ٹیسٹ آل راؤنڈر سہیل تنویر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
جنگ نیوز -
راولپنڈی …ٹیسٹ آل راؤنڈر سہیل تنویر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،سہیل تنویر کی اہلیہ میڈیکل کی طالب علم ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈر سہیل تنویر کا نام سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والی ٹیم میں شامل نہیں اور اسی موقع کو غنیمت جانا ٹیسٹ آل راؤنڈر نے اور کومل خان سے نکاح کر لیا۔راولپنڈی میں نکاح کی تقریب سادگی سے گھر ہی پر منعقد ہو ئی۔جیو نیوز سے بات کرتے ہو ئے سہیل تنویر نے کہا کہ اہلیہ کی رخصتی آئندہ سال ہوگی۔